logoختم نبوت

احادیثِ صحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں حضرت عیسی کی عمر(سید پیر مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

پیر صاحب عیسائیوں کے اس قول کی تائید کرتے ہیں کہ مسیح ۳۳ سال کی عمر میں آسمان پر چلے گئے ہیں۔ مگر اپنے نانا صاحب سید الاولین والآخرین ﷺ کے اس قول کو کیوں نہیں مانتے۔ جو مستدرک اور طبرانی میں موجود ہے ؟ و اخبرنی ان عيسى بن مريم عاش عشرين مائة سنة الخ(مجھے خبر دی گئی کہ عیسیٰ بن مریم ایک سو بیس سال زندہ رہے)

الجواب:

ناظرین، علماء کرام میں نہایت ہی متعجب ہوں کہ اس سوال کو اہل اسلام کے عقیدہ اجمالیہ کے مدعا کی نسبت کیا خیال کیا جاوے آیا مناقضہ ہے یا معارضہ یا منع۔ رفع خواہ ۳۳ سال کے بعد ہو یا 120 سال یا 150 سال کے علی حسبِ اختلاف الروایات حیات مسیح الى الآن کو منافی نہیں۔ قطع نظر اس جہالت سے امام جلیل حافظ عماد الدین ابن کثیر نے ۳۳ سال کی روایت کو مطابق حدیث صحیح کے لکھا ہے اور خازن اور ابن سعد اور احمد اور حاکم نے اس کو صحابہ عظام کی طرف منسوب کیا ہے۔فانه رفع وله ثلث وثلثون سنة فی الصحيح وقد ورد ذالك فی حديث فی صفة اهل الجنة انهم على صورة ادم وميلاد عيسى ثلث وثلثين سنة واما ما حكاه ابن عساكر عن بعضهم انه رفع وله مائة وخمسون سنة فشاذ غريب بعيد ابن كثيرا1قال ابن عباس ارسل الله عيسى عليه السلام وهو ابن ثلاثين سنة فمكث فی رسالته ثلاثين شهرا ثم رفعه الله اليه تفسیر خازن2و اخرج ابن سعد3واحمد فی الزهد والحاكم4من سعيد بن المسيب قال رفع عيسى ابن ثلاث وثلثين سنة2(بے شک ان کو آسمان کی طرف اٹھایا گیا اور ان کی عمر ۳۳ سال تھی اور یہ جنتیوں کی صفت میں حدیث میں بھی آیا ہے۔ کہ بے شک وہ آدم کی صورت اور میلاد عیسیٰ اور ۳۳ سال کی عمر میں ہوں گے۔ ابن عساکر کی روایت کردہ ڈیڑھ سو سال کی عمر میں اٹھائے جائیں گے شاذ غریب اور بعید ہے (ابن کثیر) ابن عباس نے کہا اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ sym-9 کو رسول بنایا ان کی عمر ۳۰ سال تھی وہ اپنی رسالت میں ۳۰ مہینے رہے پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی طرف اٹھا لیا (تفسیر خازن) ابن سعد اور احمد نے زہد میں اور حاکم نے سعید ابن مسیب سے روایت کی کہ عیسیٰ sym-9کو ۳۳ سال کی عمر میں اٹھا لیا گیا)۔

ء ( الافاضات السنیۃ الملقب بہ فتاوی ہریہ ،ص:59,60،مکتبہ مہر منیر گولڑہ)


  • 1 تفسیر ابن کثیر، ص 583، ج 1، مطبوعہ مطبع تجاریۃ الکبریٰ مصر
  • 2 تفسیر خازن ص 255، ج 1، مطبوعہ صدیقیہ کتب خانہ اکوڑہ خٹک
  • 2 آل عمران: 55
  • 3 طبقات ابن سعد، ص 33 جز اول
  • 4 المستدرک للحاکم ص 651، ج 2، مطبوعہ دار الفکر بیروت

Netsol OnlinePowered by