اگر کسی شخص کا تعلق احمدی، مرزائی یا قادیانی جماعت سے ہو، یعنی وہ مرزا غلام احمد کو نبی، رسول یا مسیح موعود مانتا ہو یا اسے مسلمان تسلیم کرے، تو:
کیا ایسا شخص کافر ہے؟
کیا کسی مسلمان عورت کا اس سے نکاح درست ہے؟
ایسی صورت میں پیدا ہونے والی اولاد کا حکم کیا ہوگا؟(فرضی سوال)
اگر خاوند واقعی احمدی، مرزائی، قادیانی یالا ہوری پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔
یعنی مرزا غلام احمد کو نبی یا رسول مانتا ہے یا مسیح موعود یا مسلمان جانتا ہے تو ایسا شخص کافر ہے۔ مرزائی ، قادیانی سے مسلمان عورت کا نکاح باطل محض ہے اور اگر خدا نخواستہ کسی مسلمان عورت کا نکاح مرزائی ، قادیانی سے ہو گیا ہے تو یہ نکاح ہا ہے تو یہ نکاح درست نہیں ، جو اولاد ہو گی وہ حرامی قرار پائے گی۔ مسئلہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔}}حضور
خاتم النبیین ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آخری نبی ہیں۔ آپ کے بعد نبی یا رسول نہیں ہو سکتا ۔ جو حضور
کے بعد دعوی نبوت کرے یا دعوی نبوت کرنے والے کی نبوت کو تسلیم کرے یا اسے مسلمان جانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔