قادیانی کسے کہتے ہیں ؟
المستفتی :محمد عبد الرشید قادری سکولہ ،پیلی بھیت
بسم الله الرحمن الرحیم
قادیانی وہ ہے جو غلام احمد قادیانی کو نبی یا ولی مانے اور اس کے عقائد کو حق سمجھے اس نے اپنی نبوت ورسالت کا دعوی کیا اپنے کلام کو کلام الہی بتایا، ابنیاء کرام کی شان میں نہایت بے باکی کے ساتھ گستاخیاں کیں خصوصاً حضرت عیسی
اور ان کی والدہ حضرت مریم کی شان میں نہایت بے ہودہ کلمات استعمال کیے جن کے ذکر سے مسلمان کا دل دہل جاتا ہے۔
اس کے چند عقائد یہ ہیں (۱) براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی (۲) میں وہی احمد ہوں جس کی بشارت قرآن شریف میں دی گئی ہے (۳) مجھ کو اللہ تعالی فرماتا ہے اسے غلام احمد تو میری اولاد کی جگہ ہے تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں (۴) حضور اقدسﷺکے الہام اور وحی نماد الکی تمھیں (۵) براہین احمد یہ خدا کا کلام ہے۔
چنانچہ ازالہ اوہام میں ہے:
”خدا تعالٰی نے براہین احمدیہ میں اس عاجز کا نام امتی بھی رکھا اور نبی بھی‘‘ (ص ۵۳۳)
حضور اقدس ﷺ کی شان میں جو آیتیں تھیں انہیں اپنے اوپر جمالیا، جیسا کہ انجام آتھم میں ہے:
”وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلمین من تجھ کو تمام جہان کی رحمت کے واسطے روانہ کیا‘‘ (۷۸)
دافع البلاء میں ہے :
”مجھ کو اللہ تعالی فرماتا ہے انت ملى منزلة اولادي انت منى وانا منك‘‘اھ (ص 6)
ازالہ اوہام میں ہے:
”حضرت رسول خداﷺ کے الہام ووحی غلط نکلی تھیں۔‘‘
اور (ص ۱۸۸) نیز اسی میں ہے۔
”براہین احمدیہ خدا کا کلام ہے ‘‘اھ (ص ۵۳۳) واللہ تعالٰی اعلم
الجواب صحيح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحيح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : محمد سفیر الحق الرضوی النظامی
7 شعبان المعظم 1432ھ
فتاوی مرکز تربیت افتاء المعروف بہ فتاوی فقیہ ملت ،ص:135،139،شبیر برادرز اردو بازار لاہور