مسئلہ: از کوه سری مرسلہ باشندگان کوه سری بذریعہ حکیم عبد الخالق صاحب ۱۸ جمادی الاولی ،1949ء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ کوہ سری کے انتخاب میں دو امیدوار ممبری جن میں سے ایک احمدی ہے ، جو مرزا غلام احمد قادیانی کو مجد د مانتا ہے ۔ اور دوسرا فری مشن یعنی جادوگر کا ممبر ہے ، مسلمانان کوہ سری نے ہر دو کو حسب رسوخ پرچیاں دین ، اب احمدی لاہوری کے حق میں جن مسلمانان اہلسنت و جماعت نے پرچیان دی ہیں ان کے برخلاف مشورہ کیا جا رہا ہے کہ یہ بھی مرزائی ہو گئے ہیں کیا صرف پرچی دینے ہے اور وہ بھی اس نے کہ ایک تعلیم یافتہ اور مسلمانوں کے ہمدرد کو دی جائیں کوئی شخص مرزائی ہو سکتا ہے ؟ جبکہ اس کےعقائد اہلسنت وجماعت کے ہوں۔بینوا توجروا
اس میں شک نہیں کہ مرزا غلام احمد نے انبیاء
کی سخت سخت تو نہیں کی ہے اور دعویٰ نبوت کیا۔ اس وجہ سے یقینا وہ شخص کا فر ہے اس کے اقوال پر مطلع ہو کر مجدد تو مجد د اسے مسلمان جاننا بھی کفر ہے، مگر کسی غیر مسلم کو ممبری کی رائے دینا کفر نہیں ، نہ فقط اپنی بات سے رائے دہندگان مرزائی ہوئے مگر مرزائیوں سے میل جول رکھنا سخت دینی مضرت کا سبب ہے ، حدیث میں ہے :اياكم و ا يا هم لا يضلونكم ولا يفتنونكم - واللہ تعالیٰ اعلم
فتاوی امجدیہ ،ج:4 ،ص:168،169، مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی