logoختم نبوت

عیسی علیہ السلام آسمان پر کیا کھاتے ہے؟ - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

استفتاء:

حضرت عیسی sym-9 ابنک زندہ ہیں یا نہیں ۔ اگر زندہ ہیں تو کیا کھاتے ہیں کیونکہ انسانی زندگی کا مدارا سپر ہے؟

جواب :

حضرت عیسٰیsym-9 زندہ ہیں جیسا کہ اجماع سے ثابت ہے حیا اٹھایا گیا۔ اسکے کھانے پینے اور بول و براز کا جواب یہ ہے کہ آسمانی کرہ ہر ایک زمین سے کئی حصے زیادہ ہے اور جدید علم حکمت سے ثابت ہے کہ ہر ایک دنیاوی اشیاء آسمانی تاثیرات سے معرض ظہور میں آتی ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رزقکم في السماء یعنی تمہارا رزق یعنی روزی آسمان میں ہے ۔ دوم حضرت آدمsym-9 کا ہبوط آسمان سے نصوص قرآنی سے ثابت ہے پس جو کھانا پینا وغیرہ حضرت آدم sym-9 اور حضرت حوا کو ملتا تھا وہی حضرت عیسٰی sym-9 کو ملتا ہے۔ یہ کیونکہ ثابت ہوا کہ حضرت عیسیsym-9 کو کھانا نہیں ملتا اور بھوکے رہتے ہیں۔ کوئی آسمان پر گیا ہے اور حضرت عیسیٰ sym-9 کی شکایت سن آیا ہے تو بتا وے یہ صرف علوم حکمت و فلسفہ سے نا واقفیت کا باعث ہے کہ ایسے ایسے اعتراض کئے جاتے ہیں۔ جب آسمان پر ہونے یعنی مادہ اور عناصر موجود ہیں تو آسمانی مخلوق کو رزق کا ملنا کیا قیاس فاسد ہے جب کہ علوم جدیدہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ مریخ چاند و سورج و غیره اجرام فلکی میں نہریں اور جنگل ہیں اور آبادیاں ہیں تو یہ اعتراض بالکل غلط ہے کہ عیسیٰ sym-9 کھاتا کہاں سے ہوگا۔ سوم جب نص قرآنی سے ثابت ہے کہ بنی اسرائیل کے واسطے خوانچہ بالکل تیار پکا پکا یا آسمان سے نازل ہوتا تھا تو پھر ایسے ایسے اعتراض مضامین قرانیہ سے ناواقفیت کا باعث ہے ۔

المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر

الجواب صحیح نظام الدین ملتانی

سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:198،199،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:279،277،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by