بسم الله الرحمن الرحیم
مرزا صاحب کو کوئی شخص نبی یا رسول یا مجد در کرشن جی مانے یا صرف اسکے افعال کو اچھا سمجھے تو ایسے شخص کا نہ بوجہ یا ایسے شخص کے ساتھ کھانا پینا یا ناطہ لینا دینا از روئے مذہب اہلسنت والجماعت جائز ہے یا نہیں ، قرآن و حدیث سے بلاتا تاخیر تحریر فرمائیں۔
جب مرزا صاحب اصول اسلام کے پابند ہی نہیں رہے جس امر کیوا سطے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر آئے اور قیامت کی خبر دیتے آئے۔ اور تناسخ کی تردید کرتے آئے پھر جب مرزا صاحب نے قیامت سے انکار کر دیا تو مسلمان کیسے ؟ اب تو یہ معاملہ ہے مصرع :
جس جگہ تھا نور یہاں اب وہاں ہے آواگون
یعنی تناسخ اور مرزا صاحب کے مرید بھی اسی اعتقاد کے ہوں گے کیونکہ پیر و مرید کا اعتقاد ایک ہی ہوتا ہے۔ پس اگر مرزا صاحب کا یہ الہام سچا ہے کہ میں کرشن ہوں تو پھر ہر گز مسلمان نہیں اور مریدوں کو بھی ساتھ ہی لے ڈوبے ہیں۔ پس ان سے لین دین اور معاملات مسلمانوں والے نہیں ہو سکتے۔ تا وقتیکہ توبہ نہ کریں اور تجدید اسلام نہ کریں۔
المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر
الجواب صحیح نظام الدین ملتانی
سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:204تا198،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:280،282،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان