logoختم نبوت

مرزا قادیانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

استفتاء:

مجدد کے کیا معنے اور کسکو کہتے ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی نے جو دعویٰ کیا کہ میں نبی اور رسول اور مجد د زماں اور کرشن جی ہوں اب اسکو کیا مانا جاوے مسلمان یا اسکے بر عکس یا اس کے دعوی کے موافق ؟

الجواب :

مجدد کی تعریف رسول اللہ ﷺنے خود ہی فرمادی ہے کہ من تجدد لھا دينا یعنی مجدد ہر ایک صدی کے سر پر ہوا کرے گا۔ جو دین اسلام کو تازہ کرے گا۔ مرزا صاحب غلام احمد قادیانی ہرگز مجدد نہ تھے کیونکہ انہوں نے دین محمدی کو ہر گز تازہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی مردہ سنت نبوی کو زندہ کیا۔ بلکہ دین عیسوی کو زندہ کیا۔ اور عیسائیوں کے مسئلہ ابن اللہ کی تصدیق کی دیکھو الہام مرزا صاحب انت منی بمنزلۃ ولدی یعنی اے مرزا تو ہمارے ولد یعنی بیٹے کی جابجا ہے۔ دیکھو صفحہ86 حقیقۃ الوحی ۔ دوسری طرف مرزا صاحب کا دعوی ہے کہ میں مثیل عیسی ہوں ۔ اور جیسے بقول عیسائیوں کے خدا کا بیٹا ہے تو مرزا صاحب نے حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا ہونا اپنے الہام سے ثابت کر دیا کیونکہ جب مثیلی عیسی بمنزلہ یعنی بجائے خدا کے بیٹے کے ہے تو اصل عیسٰی ضرور اصلی بیٹا خدا کا ثابت ہوا کیونکہ جب مثیل مسیح کو خدا کہتا ہے کو تو میرے بیٹے کی جابجا ہے تو ثابت ہوا کہ اصل مسیح خدا کا اصل بیٹا ہے۔ مجدد دین محمدی تو نص قرآنی لم یلد ولم یولد بر خلاف ہرگز نہیں کہہ سکتا کہ خدا نے مجھ کو الہام کیا ہے کہ تومیرے بیٹے کی جابجا ہے، پھر مرزا صاحب نے مجسم خدا جو کہ عیسائیوں کا مسئلہ تھا اسکو تازہ کیا ہے کہ آپ اپنی کتاب البریہ صفحہ 79 پر لکھتے ہیں کہ میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ میں وہی ہوں۔ جب مرزا صاحب خود خدا بن گئے تو عیسیsym-9کے خدا ثابت ہونے ہیں کیا شک رہا۔ کیونکہ جب حضرت عیسی کا مثیل خدا بن گیا، تو حضرت عیسی sym-9 جو بغیر باپ پیدا ہوئے کیونکر نہ خدابن گئے، پھر مرزا صاحب نے یہ غضب کیا کہ خدا کے نطفہ سے حقیقی صلبی بیٹے بن بیٹھے، چنانچہ اپنی کتاب اربعین نمبر کے صفحہ ۳۴ پر لکھتے ہیں کہ خدا نے مجھ کو الہام کیا کہ انت من ماءنا وسھم من فشل یعنی اے مرزا تو ہمارے پانی (نطفہ ) سے ہے اور وہ لوگ خشکی سے ۔ اس الہام میں تو مرزا صاحب حضرت عیسی اور عیسائیوں کو بھی ما ت کر گئے اور خدا کے حقیقی بیٹے بن گئے اب آپ خود فیصلہ کریں کہ مرزا صاحب دین محمدی کے مجدد ہیں یا دین عیسوی کے جن جن جن باطل مسائل کو ۱۳ سو برس سے اہل اسلام نے مٹایا تھا وہ مرزا صاحب نے اسلام میں داخل کئے اور پھر مجدد دین محمدی ؎

کاره شیطان میکند نامش ولی
گرولی اینست لعنت بردلی

اگر یہی مجدد کا نشان ہے تو بیشک ایسے مجدد کا نہ آنا امت محمدی کے واسطے بہتر ہے۔ پھر مرزا صاحب کا دعوی کرشن ہونے کا بھی ہے۔ یعنی وہ کہتے ہیں کہ خدا نے مجھ کو الہام کیا کہ ہے اور گوپال تیری مہماں گیتا میں لکھی گئی ہے۔ دیکھو لیکچر سیالکوٹ اگر مرزا صاحب کا یہ الہام سچ ہے تو پھر مرزا صاحب کھلے بندوں اسلام سے خارج ہیں کیونکہ کرشن جی کا اوتار مرزا صاحب تب ہی ہو سکتے ہیں جب ان کے مذہب کی پیروی کریں اور کرشن جی کا مذہب یہی تھا جو آج کل آریہ صاحبان اہل ہنود کا ہے یعنی قیامت سے انکار اور آواگون یعنی تناسخ کا اقرار اور قیامت کا انکار صریح کفر ہے پس مرزا صاحب اپنے مقررکردہ اصول ہے کہ میں متابعت تامہ محمدﷺکے باحث محمد ہو گیا ہوں درستی اصول کی پابندی سے یعنی متابعت تا مہ کرشن سے کرشن ہوئے جب کرشن ہوئے تو تناسخ کے قائل ہوئے اور کافر ثابت ہوتے ہیں میں نیچے کرشن جی کا مذہب لکھتا ہوں ۔

شری کرشن جی ارجن کو فرماتے ہیں سوچ لوہم تم اور سب راجے مہاراجے کبھی تھے یا نہیں۔ آئندہ ان کا کیا جنم ہو گا ہم سب گذشتہ جنوں میں بھی پیدا ہو ئے تھے۔ اور اگلے جنموں میں بھی پیدا ہوں گے جس طرح انسانی زندگی لڑکپن جوانی اور بڑھاپا ہوا کرتا ہے اسی طرح انسان بھی مختلف قالب قبول کرتا ہے۔ اور پھر قالب کو چھوڑ دیتا ہے دیکھو گیتا مصنفہ کرشن جی مہاراج اشلوک ۲۲ را د ہاے دام شیخ فیضی نے بھی گیتا کا ترجمہ کیا ہے وہ بھی سن لو۔

زکار نکر میرود در بہشت
بقعر جهنم برد کار زشت
بقید تناسخ کند داورش
بانواع قالب دروں آردش
یہ بہتہائے معہود در میروند
بجسم سگ و خوک در میروند

صفحه ۱۳۶ گیتا مترجمہ فیضی تقطیع خورد اب صاف ہو گیا کہ کرشن جی قیامت کے منکر تھے جب مرزا صاحب بھی قیامت کے منکر ہوئے تو کافر ہوئے۔ کیونکہ متالعت تامہ سے یہ درجہ پایا ہے اور متابعت تامہ یہ ہے کہ پورا پورا پیرو ہوپس کرشن جی کی پیروی یہی ہے کہ قیامت سے انکار کیا جائے اور تناسخ مانا جائے وغیرہ وغیرہ۔

المجیب پیر بخش صاحب پوسٹ ماسٹر

الجواب صحیح نظام الدین ملتانی

سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:204تا198،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور ،وجامع الفتاوی ،ص:280،278،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by