logoختم نبوت

کیا حیات عیسی علیہ السلام پر اجماع امت ہے؟ - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

حضرت عیسیsym-9 کے زندہ ہونے پر اجماع امت کا ہے یا نہیں ؟ جواب دو اجر ملے گا ؟

الجواب :

بیشک حضرت عیسی sym-9 زندہ ہیں۔ چنانچہ قرآن مجید و احادیث صحیحہ و اجماع مفسرین اسپر شاہد ہے ۔ وھو ھذا ۔ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ یعنی نہ تو حضرت عیسیٰ sym-9کو قتل کیا گیا ہے اور نہ سولی دیا گیا ہے۔ یقینا بل رفعه الله الیہ بلکہ اسمیں یقین ہے کہ اللہ تعالٰے نے اسکو اپنی طرف زندہ ہی اٹھا لیا ہے پس اس آیت سے اظہر من الشمس ثابت ہوا کہ حضرت عیسیٰ sym-9 کو زندہ ہی اٹھایا گیا ہے۔ کیونکہ فعل قتل اور صلیب کا جسم عنصری پر ہوا کرتا ہے ۔ نہ روح پر پس جسکو قتل اور صلیب سے بچایا گیا ہے۔ اسکو اٹھایا گیا ہے۔

اور صاحب فتح البیان جلد ۲ صفحہ ۳۴۴ اور علامہ سیوطی کتاب الاعلام میں لکھتے ہیں :کہ حضرت عیسی sym-9 آسمان سے نزول فرما کر ہمارے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی شریعت کے مطابق عمل کریں گے۔ اور اسی پر اجماع امت کا ہے۔ انه يحكم بشرع نبیینا ووردت به الاحاديث والعقد عليه الاجماع وقد تواتر الاحاديث بنزول عيسی جسما الخ فتح البیان اور تفسیر بیضاوی 2/83 میں لکھا ہے۔ روی عن عیسی ينزل من السماء يخرج الدجال فيهلكہ اور تفسیر معالم میں نیز بایں طور وار دہے : بل رفع الله عیسی الی السماء اور نیز تفسیر زاہدی ورق ۶۴ صفحہ ۳ پر رفع الله عیسی حیا الى السماء ہے۔ اور ایسا ہی تفسیر حسینی اور تفسیر اکسیر ا عظم و تفسيرغرائب القرآن 6/19 وتفسیر رو فی و تفسیر قادری و خلاصتہ التفاسیر 1/473 و تفسیر جلالین وغیرہ ہیں ۔

اور ان کے علاوہ تمام علمائے دین و فقہائے کرام حنفیہ و شافعیہ و حنبلیہ و مالکیہ کا بھی اس بات پر اتفاق ہے اور تمام نے یہی لکھا ہے کہ حضرت عیسی sym-9 زندہ ہیں۔ اور ایساہی تمام محدثین نے لکھا ہے چنانچہ امام بخاری و مسلم ونسائی و طبرانی وغیرہ اور ایسا ہی شیخ اکبر محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ جلد 2 باب 73، صفحہ4 میں بایں طور لکھا ہے:ان عیسی ابن مریم نبی و رسول انه لا خلاف انه ينزل فى اخر الزمان حكماً مقسطا عدلا الخ (ترجمہ)، یعنی بیشک عیسی ابن مریمsym-9 نبی رسول ہے اور اسمیں کوئی اختلاف نہیں کہ وہ آخر زمانہ میں عدل و انصاف آکر کرے گا۔ او باقی بزرگان خدا کا بھی اسی پر اتفاق ہے جیسا کہ امام شعرانی و حضرت پیر محی الدین و علامہ ابو طاہر وامام قرطبی و علامہ نووی و شیخ احمد بن حنبل و علامہ تفتازانی شرح عقائد نسفی و حضرت داتا گنج بخش کتاب کشف المحجوب و خواجہ معین الدین اجمیری کتاب انیس الارواح و علامہ قاضی عیاض صحیح مسلم و شاہ رفیع الدین علامات قیامت و مولانا خرم علی جونپوری تحفہ الاخبار تر جمہ مشارق الانوار میں بایں طور مذ کو رہے ۔ امام مہدی sym-9کے وقت میں حضرت عیسیsym-9 آسمان سے اتریں گے اور نصرانی دین کو ہٹا دیں گے۔ اور ایسا ہی مشکوۃ باب نزول عیسی sym-9 کے حاشیہ پر ہے ۔ اور کتاب عون الود و د شرح ابو داؤد 4/203 میں بھی اسی طرح مذکور ہے۔ تو اتر الاخبار عن النبي صلى الله عليه وسلم في نزول عيسى من السماء يجسد العنصري الى الارض عند قرب الساعة ان عيسى حی فى السماء ينزل في أخر الزمان اور صاحب در منثور 2/323 میں بایں طور لکھا ہے: اخرج ابن ابي شيبة واحمد والطبراني والحاكم عن عثمان قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ينزل عيسى عند صلوة الفجران اور ایسا ہی حضرت مجد والف ثانی مکتوبات دفتر سوم صفحہ ۷ میں لکھا ہے کہ حضرت عیسیsym-9 از آسمان نزول خواهد فرمود و مطابعت شریعت شریعت خاتم الرسل خواہ نمود اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مترجم رموز قصص الانبیاء صفحہ ۶۰ مطبع احمدی میں لکھا ہے :وا جمعوا على قتل عيسى و مكروا و مكر الله والله خير الما كرين فجعل له فيه مشابهة ورفعه إلى السماء اور ایسا ہی انجیل بر بناس ۱۲ ۱آیت ۱۳ میں ہے اور خود مرزا صاحب بھی اپنی کتاب براہین احمدیہ صفحه ۴۹۸ : ۴۹۹ پریوں حروف تحریر کئے ہیں۔ اور جب حضرت مسیح sym-9دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع آفاق و اقطار میں پھیل جائے گا۔ اور حاشیہ در حاشیہ صفحہ ۳۱۲ نمبر ۱۲۴ میں لکھا ہے۔ حضرت عیسٰی تو انجیل کو ناقص کی ناقص چھوڑ کر آسمان پر جا بیٹھے اور تقویتہ الایمان میں مولوی محمد اسمعیل صاحب نے صفحہ ۱۲۹ میں لکھا ہے اور ایسا ہی غنیتہ الطالبین میں ہے۔ (والتاسع ، رفع الله عزوجل عيسى ابن مريم إلى السماء غرضيكہ تمام کتب احادیث و اصول فقه وکتب تفاسیر و تواریخ حضرت عیسی sym-9 کے زندہ ہونے اور دوبارہ ان کے آنے پر پکار پکار کر آوازیں دے رہی ہیں اور اگر کسی صاحب کو شک ہو تو جلد سوم سلطان الفقہ کا مطالعہ کرے اگر کوئی اعتراض ہو تو مطلع کرے ۔ فقط

جامع الفتاوی ،ص:383تا385،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by