logoختم نبوت

کیا حیات عیسی علیہ السلام پر صحیح حدیث نہیں ہے؟ - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

مرزائی لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی sym-9 کا کسی حدیث صحیح سے زندہ ہونا ثابت نہیں ہوتا اور خود امام بخاری کا یہی مذہب ہے۔ کیا ان کی یہ بات سچی ہے ؟ جواب دو اجر ملے گا۔ السائل حافظ خدا بخش از فر خپور

الجواب :

وخسف بالمغرب بجزيرة العرب واخر نار تخرج من عدن تسوق الناس إلى المحشر وفي رواية في العاشرة وریح تلقى الخ (ترجمه ) یعنی فرمایا۔ دھواں نکلنا اور دجال و دابتہ الارض کا ظاہر ہونا اور آفتاب کا نکلنا مغرب کی طرف سے اور اترنا عیسیٰ ابن مریم sym-9کا۔ اور ظاہر ہونا یا جوج وماجوج کا اور تین خسفوں کا ایک خسف مشرق سے اور ایک خسف مغرب سے زمین عرب میں اور واقع ہوگی ایک آگ یمن کی طرف سے ہانکے گی لوگوں کو طرف محشر کے ۔ اور ایک آگ نکلے کی کنارے عدن سے ہانکے گی لوگوں کو طرف محشر کے اور ایک روایت میں ذکر ہوا کا ن ہے الخ ۔پس ان تمام دلائل سے ثابت ثابت ہوا کہ حضرت عیسی بن مریم sym-9اب تک زندہ آسمانوں پر ہیں ۔ اور قریب زمانہ امام مہدی sym-9 کے نزول فرمائیں گے۔ اور ان کے زمانہ میں نہایت درجہ کا عدل وانصاف ہوگا۔ اور مال سے لوگ نہایت درجہ غنی ہونگے اور کوئی مال دنیا کی پر واہ نہ کرے گا۔ اور تمام لوگ عابد و زاہد ہوں گے۔ اور بت پرستی اور بدعات رسومات کا نام ونشان بھی دنیا پرنہ رہے گا اور امام مہدی sym-9 اسوقت امام ہونگے اور نصرانیوں کی عملداری نہ رہے گی ۔ بلکہ ان کی صلیب اور بے غیرتی اور سود خوری کی بیخ کنی کی جائے گی۔ اور حضرت عیسیsym-9 نکاح کریں گے اور ان سے اولاد بھی ہوگی ۔ اور ۲۵ سال دنیا میں تبلیغ فرمائیں گے. ... اور مدینہ طیبہ میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے مقبرہ شریف میں دفن ہونگے۔ پس جائے انصاف ہے کہ مرزا صاحب میں یہ باتیں کہاں پائی جاتی ہیں۔

جامع الفتاوی ،ص:285تا 287،سنی دار الاشاعت علویہ رضویہ ڈجکوٹ روڈ لائلپور ،مغربی پاکستان

Netsol OnlinePowered by