logoختم نبوت

خاتم النبیین کا کیا معنی ہے - (مفتی محمد نظام الدین ملتانی رحمۃ اللہ علیہ)

استفتاء:

خاتم النبین کے کیا معنی ہیں اور جناب محمد رسول اللہ ﷺکے بعد سلسلہ نبوت کا قائم رہے گا یا نہیں؟

الجواب :

ہمارے پیارے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آئے گا چنانچہ قرآن مجید میں و خاتم النبيين وكان الله بكل شئى عليما يعني ختم الله به النبوة فلا نبوة بعده ای ولا معه قال ابن عباس يريد لو لم اختم به النبيين لجعلت له ابنا يكون بعده نبيا وعنه قال ان الله لما حكم ان لا نبى بعدى لم يعطني والدا يصير رجلا وكان الله بكل شئى عليما) اے دخل فى علمه أنه لا نبي بعده فان قلت قد صلح ان عيسى عليه السلام نيزل في خر الزمان بعده وهو نبي قلت ان عیسی علیه السلام امن قبله و حين ينزل في اخر الزمان ينزل عاملاً بشريعة محمد صلى الله عليه وسلم واله و صحابه وسلم و مصليا الى قبله كانه بعض امته نقل از تفسیر خازن مطبوعه مصری جلد ۳ صفحه ۵۰۳ سطر (۲۱)

( ترجمه ) :ختم کردی اللہ تعالی نے آپ کے وجود گرامی پر بنوت اور کسی قسم کی نبوت آپ کے بعد نہ ہو گی کیونکہ لانبوت میں لانفسی جنس کا ہے اس لئے بعد آپ کی ذات کے کوئی نبی نہیں آسکتا۔ حضرت ابن عباس sym-5 فرماتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اگر میں آپ کے وجود پر سلسلہ نبوت کا ختم نہ کرتا تو آپ کے لئے کوئی بیٹا عطا کرتا جو بعد آپ کے نبی ہوتا اور آپ ہی سے مروی ہے کہ جب خداوند کریم نے حکم دیا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہ ہو گا تو اس نے مجھے نرینہ اولاد نہ دی جو زندہ رہتی اور خدا کے علم میں یہ پہلے ہی سے تھا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا اگر کوئی اعتراض کرے تو حضرت عیسی sym-9 کا جو اخیر زمانہ میں نزول ہو گا تو وہ نبی ہوں گے تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ پہلے نبی مبعوث ہو چکے ہیں اور آپ کی ذات خاتم النبین ہے اور ان کا دوبارہ آنا خاتم النبین کے منافی نہیں اور حضرت عیسی sym-9آپ کی شریعت کے عامل ہوں گے اور یہی بیت اللہ ان کا قبلہ ہو گا۔

بخاری شریف سپاره ۱۴۰ صفحہ ۲۷ میں بایں طور ہے عن ابي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ان مثلی و مثل الانبياء من قبلى كمثل رجل بنی بیتا فاحسنه واجمله الا موضع لبنة من زواية فجعل الناس يطوفون به و تعجبون له ويقولون هلا وضعت هذه اللبننة قال فانا اللبنية وانا خاتم النبين ابو هريره یا اللہ یہ ہے کہ فرمایا آپ کی ذات نے میری اور ان پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھور دی لوگ اس گھر میں پھرتے ہیں اور تعجب کرتے ہیں ایسا آراستہ گھر یہ اینٹ کیوں نہ لگائی تو وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں اور ایسا ہی ترمذی و ابو داؤد میں ہے کہ فرمایا آنحضور ﷺنے انه سيكون فی امتی کذابون ثلثون كلهم يرغم أنه نبي الله وانا خاتم النبین لا نبي بعدى کہ قریب ہے کہ میری امت میں تمہیں نبی کذاب ہونگے وہ دعوی نبوت کا کریں گے لوگ ان کو نبی تصور کریں گے اور حالیکہ میں نبوت کے سلسلہ کو ختم کر چکا ہوں میرے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آئے گا۔

پس ان تمام دلائل سے ثابت ہوا کہ جناب نبی کریم ﷺکی ذات پر سلسلہ نبوت کا ختم ہو چکا ہے ان کے بعد کوئی نبی صادق نہیں آئے گا اگر آئیں گے تو وہ کذاب اور بے دین ہوں گے۔

سلطان الفقہ المعروف بہ فتاوی نظامیہ ،ص:411تا413،اشاعۃ القرآن پبلی کیشنز اردو بازار لاہور

Netsol OnlinePowered by