logoختم نبوت

کیا امام مہدی رضی اللہ عنہ پیدا ہونگے؟ - (مفتی انتظار حسین مدنی کشمیری)

استفتاء:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدیsym-5کربلا میں موجود تھے اب قیامت کے قریب ظاہر ہوں گے تو سوال یہ ہے کہ امام مہدیsym-5 پیدا ہوں گے یا پیدا ہو چکے ہیں ؟

User ID:الموت

الجواب:

بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ امام مہدیsym-5پیدا ہوں گے اور حسنی ، حسینی سید ہوں گے ۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: دنیا ختم نہ ہو گی حتی کہ عرب کا بادشاہ ایک شخص بنے گا۔ جو مجھ سے یا میرے گھر والوں سے ہے اس کا نام میرے نام کے موافق اور اس کے باپ کا نام میرے والد کے نام کے موافق ہو گا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جیسے وہ ظلم و زیادتیوں سے بھری تھی۔1

اس کے تحت مرآۃ المناجیح میں ہے: حضرت سیدنا امام مہدی sym-5کا نام محمد اور آپ کے والد کا نام عبد اللہ ہو گا جیسا کہ حدیث پاک میں اشارہ ہے۔ اس حدیث پاک سے یہ بات بھی واضح طور پر معلوم ہوئی کہ حضرت امام مہدی sym-5ابھی پیدا نہیں ہوئے بلکہ پیدا ہوں گے نیز ان کے والد کا نام عبد اللہ ہو گا نہ کہ امام حسن عسکری۔2

اسی میں ہے : امام مہدی sym-5والد کی طرف سے حسنی سید ہوں گے، والدہ کی طرف سے حسینی، آپ کے اصول (یعنی ماں، دادی، نانی وغیرہ اوپر تک) میں کوئی والدہ حضرت عباس کی اولاد سے ہوں گی لہٰذا آپ حسنی بھی ہوں گے حسینی بھی اور عباسی بھی۔ اس میں اُن لوگوں کا رد ہے جو کہتے ہیں کہ محمد ابن حسن عسکری امام مہدی ہیں وہ غار میں چھپے ہوئے ہیں کیونکہ وہ حسینی سید ہیں حسنی نہیں۔3

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

کتبہ :انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

22 ربیع الثانی 1445ھ 7 نومبر2023ء


  • 1 (ابوداؤد ، ج: 4، ص: 144 ، حدیث: 4282، 4283 ملخصاً)
  • 2 (مرأة المناجيح، ج :7، ص: 266 ملخصا)
  • 3 (مرأة المناجیح، ج :7، ص:274 ملخصا)

Netsol OnlinePowered by