حضرت عیسی
آسمانوں سے نزول کے بعد کیا ہماری شریعت کے مطابق فیصلے کریں گے یا کہ کسی دوسری شریعت کے مطابق ؟
علماء کرام کا اس بات پر اجماع ہے کہ حضرت عیسی
نزول کے بعد شریعت محمدیہ کے مطابق فیصلے کریں گے اور وہ حضور ﷺ کی ملت میں شامل ہوں گے۔
جید سند والی روایت ہے: مُصَدِّقًا بِمُحَمَّدٍ وَعَلَى مِلَّتِهِ إِمَامًا مَهْدِيًّا وَحَكَمًا عَدْلاً1ترجمہ: حضرت عیسی
حضرت محمدﷺ کی تصدیق کرنے والے اور آپ اسلام کی ملت پر ہدایت یافتہ امام اور عدل و انصاف کرنے والے حاکم ہوں گے۔
ابن عساکر
کی ایک روایت میں ہے: فَيُصَلِّي الصَّلوتَ وَ يَجْمَعُ الْجَمْعَ2 ترجمہ: حضرت عیسی
کل پانچ نمازیں ادا کریں گے اور نماز جمعہ ادا کریں گے۔
نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کا مجموعہ اس ملت کے سوا کسی ملت میں نہیں تھا۔ (اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ
شریعت محمدیہ اور ملت محمدیہ کے پیروکار ہوں گے ۔)