logoختم نبوت

کیا ختم نبوت نعمت کی بندش ہے؟

اعتراض:

نبوت نعمت ہے يَا قَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذَجَعَلَ فِيكُمْ انبياء1 تو گویا نعوذ باللہ آپ رحمة للعالمین نہیں بلکہ لوگوں کے لئے منحوس ہیں کہ انعام کو بند کر دیا۔ 2

جواب(1):

یہ اعتراض کفار عرب نے کیا تھا۔ علامہ اسمعیل حقی sym-4 روح البیان ،ص :188 ج :7 میں فرماتے ہیں : لمَّا نَزَلَ قَوْلُهُ ( وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ) اسْتَغْرَبَ الْكُفَّا كَرَنَ بَابِ النَّبوة مسدودا! کہ جب اللہ تعالی نے آیت خاتم النبین نازل فرمائی تو کفار نے حضور اقدسﷺ کے وجود باوجود سے دروازہ نبوت کا بند ہو جانا ایک نادر اور عجیب امر سمجھا۔ یعنی انہوں نے بھی یہی کہنا شروع کیا۔ کہ حضورsym-9سے پہلے تو انبیاء آتے رہے مگر کیا وجہ کہ حضور sym-9 نے آکر دروازہ نبوت بند کر دیا سچ ہے۔

کند همجنس با همجنس پرواز

کبوتر با کبوتر باز با باز!

جواب (2):

یہ انعام اللہ عز وجل نے کبھی بغیر ضرورت کے کسی پر نہیں کیا اور جب کہ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ عزوجل سے وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ3 اور وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ4 کا انعام لے کر رونق افروز ہوئے ہیں تو پھر عالم کو کیا ضرورت کہ کسی اور نبی کا مقتضی ہو۔ حضور ﷺ کا اس امت پر یہ انعام کہ اسے لقب خیر امت سے ملقب فرمایا جانا اور پھر آقائے نامدار احمد مختار sym-9 کی خاطر اس امت سے کئی تکالیف کا اٹھا لینا۔ اور تھوڑے عمل پر زیادہ اجر کا ملنا۔ سب امتوں سے پہلے جنت میں جانا۔ اور اللہ تعالیٰ کا اسے نظر کرم و رحم سے دیکھنا ہی ایسے ایسے اس امت پر انعام ہیں کہ جن کا شکریہ ہم سے ہرگز ادا نہیں ہو سکتا۔ پھر تم یہ گستاخانہ لفظ منہ سے نکالتے ہو کہ آپ کو خاتم النبین ماننے سے آپ نعوذ باللہ منحوس ثابت ہوتے ہیں۔ ارے حضور sym-9 کا تشریف لانا ایک ایسا زبردست اور عظیم الشان انعام ہے کہ جس پر ہر ایک مسلمان کو فخر ہے اور انعام یہ نہیں کہ صرف سکے والوں کے لئے ہے یا صرف مدینہ والوں کے لئے نہیں بلکہ یہ انعام انہی دونوں جہان کے لئے ہے۔ جن وانبس ملائکہ حور و غلمان کے لئے ہے۔ اور سب ہی کو فخر ہے اس امر کا کہ اللہ عز و جل نے آقائے نامدار مدنی تاجدار احمد مختار ﷺ کو وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ5 کا سر سہرا باندھ کر اور تمام پیغمبروں کا سردار و خاتم النبیین بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا ہے کیا یہ انعام الہی کم ہے۔ جو ہم اب پھر انعام نبوت کے خواہاں ہوں اور ہمیں اپنے نبی کے سوا کسی اور نبی کی حاجت ہو اور جب تم نے حضورsym-9کے سوا ایک اور نبی بنالیا تو گویا نعوذ باللہ آپ رحمۃ للعالمین نہیں ۔ اس لئے کہ تم اگر حضورsym-9کو دو جہان کی رحمت اور رسول مانتے تو کسی دوسرے کا دامن ہرگز نہ پکڑتے۔

جواب (3):

کیا رسالت یعنی نبوت تشریعیہ نعمت نہیں؟ اگر ہے تو حضور sym-9کے قبل تو رسول آتے رہے۔ مگر حضور sym-9کے بعد تم بھی نہیں مانتے۔فما هو جوابكم فهوجوابنا ..!


  • 1 ( سورة آل عمران آیت نمبر :20)
  • 2 (احمدیہ پاکٹ بک ص :376)
  • 3 (سورۃ سباء آیت :28)
  • 4 (سورۃ انبیاء آیت نمبر :107)
  • 5 ( سورۃ سباء آیت نمبر :128)

Netsol OnlinePowered by